شرائط داخلہ
- اگر کوئی طالب علم درجۂِ اُولیٰ میں داخلے کی خواہش رکھتا ہو تو اس کے لئے میٹرک کی استعداد کا حامل ہونا بہتر ہے۔
- جدید طلبہ کے داخلے کیلئے ضروری ہے کہ وہ کسی قابل اعتماد شخص کی طرف سے مدرسہ نظامیہ کا تجویز کردہ ’’ضمانت نامہ‘‘ پُر کرکے داخل کریں جو کہ داخلہ کمیٹی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
- کسی بھی درجہ میں داخلہ کے لئے اس سے پچھلے درجہ کی تمام ’’معیاری کتب‘‘ کا امتحان لیا جاتا ہے۔ مثلاً درجۂ ثانیہ میں داخلہ کے لئے درجۂ اُولیٰ کی معیاری کتب کا امتحان لیا جائے گا۔
- داخلہ کے تمام خواہشمند حضرات کے لئے اپنی سابقہ تعلیمی اسناد اور کشف الدرجات ساتھ لانا ضروری ہے۔
- مدرسہ میں زیرِ تعلیم رہتے ہوئے عصری مضامین کے بورڈ وغیرہ سے امتحانات کے لئے باقاعدہ اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔
- تصویری موبائل، ریڈیو، ٹیپ ریکارڈ، اور ایسی دیگر تمام چیزیں ساتھ رکھنے کی ممانعت ہے، جو تحصیلِ علم میں مانع ہوں۔
- داخلے کی متعینہ تاریخوں کے بعد آنے والے قدیم یا جدید طالب علم کو داخلہ دیا جانا یقینی نہیں ہوگا۔
- کسی بھی طالب علم کو داخلہ نہ دینے کی وجوہ کا اظہار مدرسہ نظامیہ کے ذمہ نہیں ہے۔