شعبۂ ناظرۂ قرآن کریم
اس شعبہ کا بنیادی مقصد بچوں کو قرآن کریم کو صحیح تلفظ اور تجوید کے ساتھ پڑھنے کے قابل بنانا ہے۔ یہاں پر بچوں کو ابتدائی مرحلے میں نورانی قاعدہ مکمل کرایا جاتا ہے، تاکہ وہ حروف اور حرکات کی درست پہچان کر سکیں۔ اس کے بعد قرآن کریم ناظرہ پڑھنے کی مشق کرائی جاتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، بچوں کو درج ذیل بنیادی اسلامی تعلیمات بھی دی جاتی ہیں:
-
کلمے یاد کروانا
-
وضو کرنے کا طریقہ
-
نماز کے ارکان اور اس کا عملی طریقہ
یہ تربیت بچوں کی دینی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لیے دی جاتی ہے، تاکہ وہ اپنی زندگی میں دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کر سکیں۔