دار الافتاء

دار الافتاء کا قیام عوام الناس کے دینی و دنیاوی مسائل کے شرعی حل اور رہنمائی کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ شعبہ حضرت مولانا علی اکبر جلبانی صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ کی سرپرستی اور ڈاکٹر مفتی محمد وقار صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔

خدمات

1. مسائل کا حل:

مفتیانِ کرام شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں عوام کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لے کر ان کا شرعی حل تجویز کرتے ہیں۔

2. رہنمائی:

دینی، خاندانی، سماجی، اور معاشی معاملات میں شرعی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

3. تحقیق و استنباط:

پیچیدہ اور جدید مسائل پر تحقیق کر کے امت کے لیے رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

4. فتاویٰ کی فراہمی:

عام اور خاص دینی مسائل پر مستند اور شریعت کے اصولوں کے مطابق فتاویٰ جاری کیے جاتے ہیں۔

خصوصیات

دار الافتاء جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔

یہ شعبہ امت کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ فتاویٰ نویسی کے طلبہ کے لیے عملی تربیت کا ذریعہ بھی ہے۔

یہ ادارہ امت مسلمہ کو دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط علمی و عملی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔



مسائل کے شرعی حل کے لیے رابطہ:

ڈاکٹر مفتی محمد وقارحفظہ اللہ
موبائل نمبر: 923343580757 واٹساپ: 923343580757 ایمیل: muftiwaqar@nizamia.pk