شعبۂ تخصص فی الافتاء
مدرسہ ھذا کے استاذ الحدیث حضرت مولانا علی اکبر جلبانی صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ اور ڈاکٹر مفتی محمد وقار صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ نے باہمی مشاورت سے 22 شوال المکرم 1445ھ (یکم مئی 2024ء) کو تخصص فی الافتاء کے شعبے کی بنیاد رکھی۔ اس کا مقصد ایسے باصلاحیت طلبہ کو تیار کرنا ہے جو عصر حاضر کے پیچیدہ اور جدید مسائل کا شرعی حل پیش کرنے میں مہارت حاصل کریں۔
خصوصیات:
- طلبہ کا انتخاب:
درس نظامی سے فارغ التحصیل ذی استعداد اور باصلاحیت طلبہ کو منتخب کیا جاتا ہے۔
- تربیت:
طلبہ کو فتویٰ نویسی کی عملی تربیت دی جاتی ہے۔
عصر حاضر کے پیچیدہ اور نئے مسائل کی تحقیق اور شرعی حل پیش کرنے کی مشق کرائی جاتی ہے۔
تمرینِ فتاویٰ کے ساتھ کسی موضوع پر استاد کی نگرانی میں مقالہ لکھنے کی تربیت دی جاتی ہے۔
- جدید علوم اور مہارتیں:
طلبہ کو کمپیوٹر اور انگریزی زبان کی بنیادی تعلیم دی جاتی ہے۔
ڈیجیٹل لائبریریز سے استفادے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔
- سرگرمیاں اور ورکشاپس:
جدید مسائل اور معاملات پر خصوصی ورکشاپس کا انعقاد۔
طلبہ کے لیے مفید کورسز اور تربیتی پروگرامز کا اہتمام۔
- مشہور مفتیان کرام سے استفادہ:
دوران تعلیم ملک کے مشہور مفتیان کرام کے تجربات اور علم سے استفادے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔
یہ شعبہ طلبہ کو تحقیق و اجتہاد کی صلاحیت سے آراستہ کرتا ہے، تاکہ وہ امت کو درپیش مسائل کے شرعی حل فراہم کر سکیں اور علمی میدان میں نمایاں کردار ادا کریں۔